خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹر جان کی بازی ہار گیا – #racepknews #racedotpk

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin


پشاور : کورونا سے خیبرپختونخوا میں ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ شہید ہوگئے ، جس کے بعد صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹرزکی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا کے باعث ایک اور ڈاکٹر صفدر علی شاہ انتقال کر گئے ، پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈاکٹر صفدر علی شاہ کئی دنوں سے بیمار تھے اوران کاتعلق ضلع کرک سےتھا، صوبے میں کورونا سےشہید ڈاکٹرزکی تعداد 42 ہوگئی ہے۔

خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے ایک ہزار947نئےکیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کےفعال کیسزکی تعداد35ہزار707 تک جاپہنچی ہے۔
این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس میں مبتلا مزید 59 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 409 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دورن کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.55 فیصد رہی۔

Comments





Source link

Leave a Replay

Sign up for our Newsletter

%d bloggers like this: