نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف 341 رنز کی برتری #racepknews #racedotpk

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin


کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے، چوتھی وکٹ پر کپتان ولیمسن اور ہنری نکلز کے درمیان 369 سے زائد رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ بنی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 599 رنز بنالیے، نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں 341رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

مچل 93اور جیمسن 22 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، اس سے قبل کیوی کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف شاندار ڈبل سینچری اسکور کی، ہینری نکلس 157رنزبناکر آؤٹ ہوئے دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ پر 369 سے زائد رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ بنی، نیوزی لینڈ کو پہلی اننگز میں پاکستان کے خلاف  341رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے 2، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments





Source link

Leave a Replay

Sign up for our Newsletter

%d bloggers like this: