وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس آج ہوگا #racepknews #racedotpk

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin


اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور تدارک کے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں اہم ملکی امور پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کورونا کے بڑھتےکیسز اور تدارک کے انتظامات پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ 7 وزارتیں اور ڈویژنز کی سمریوں پر فیصلے اور بریفنگ ہوں گی۔
اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس کا9نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے، جس میں پاکستان ایکسپو سینٹرز کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری اور پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تقرری شامل ہیں۔

ٹریڈآرگنائزیشن ایکٹ کے تحت سماعت پروفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ 1997 میں اسٹبلشمنٹ سے متعلق کابینہ کے فیصلے پر نظرثانی کا معاملہ اور فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سے متعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل ایجنڈے میں شامل ہیں۔

متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈکےسی ای او رانا عبدالجبار کے استعفے کا معاملہ ، نوشہرہ میں ریلوے اور وزارت دفاع کے درمیان کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا تنازعہ بھی زیر بحث آئے گا۔

کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق کمیٹی کے 17 دسمبر کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 31 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

Comments





Source link

Leave a Replay

Sign up for our Newsletter

%d bloggers like this: