پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کے حوالے اچھی خبر ، روس نے بڑی پیشکش کردی #racepknews #racedotpk

Share on facebook
Share on google
Share on twitter
Share on linkedin


اسلام آباد : روس نے پاکستان کو کوروناویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کرتے ہوئے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں اور کہا سپٹنک فائیو کوروناویکسین91.4فیصدموثرہے۔

تفصیلات کے مطابق کوروناویکسین کےحوالےسےاچھی خبروں کاسلسلہ جاری ہے ، روس نے پاکستان کو کوروناویکسین فراہمی کی دوسری پیشکش کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سربراہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ نے معاون خصوصی ڈاکٹرفیصل سلطان کے نام خط لکھا ، فیصل سلطان کوخط روسی سفارتخانے کے ذریعے موصول ہوا، خط میں روس نے سپٹنک فائیوویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں اظہار دلچسپی کیا۔
ذرائع کے مطابق روس نے پاکستان سے کوروناویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں، خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کوروناویکسین کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور سپٹنک فائیوویکسین کےاولین بیچ کی ڈیمانڈ سےآگاہ کرے۔

کیرل دیمیتروف نے کہا کہ روس کوروناکےخلاف جنگ میں پاکستان سےتعاون جاری رکھےگا، سپٹنک فائیوکوروناویکسین روس میں مقامی طورپرتیارکردہ ہے، سپٹنک  فائیو دنیاکی اولین رجسٹرڈکوروناویکسین ہے اور ہنگامی استعمال سرٹیفیکیٹ کی حامل ہے۔

،خط میں کہا گیا ہے کہ سپٹنک فائیوکوروناویکسین91.4فیصدموثرہے، جو فروری2021میں عوامی سطح پردستیاب ہوگی، عالمی مارکیٹ میں سپٹنک فائیو کی خوراک قیمت10ڈالرسےکم ہوگی۔

کیرل دیمیتروف نے بتایا کہ سپٹنک فائیوکوروناویکسین کی خشک قسم تیارکرلی ہے، سپٹنک فائیوکو دیگرویکسین کےمقابلےمیں ذخیرہ کرناآسان ہے، اس ویکسین کو منفی 2تا 8درجہ حرارت پرذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سپٹنک فائیودیگرویکسینزکےمقابلےمیں سستی ہے، نیشنل ریسرچ سینٹرفارایپیڈیمالوجی،مائیکروبیالوجی کی تیارکردہ ہے، روس پاکستان  کوسپٹنک فائیوکی کلینیکل ٹرائلزرپورٹ فراہم کرچکاہے۔

ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کوروناویکسین فراہمی کی روسی پیشکش زیرغورہے۔

خیال رہے روس نےپاکستان کوسپٹنک فائیوفروخت کی پہلی پیشکش30نومبرکوکی تھی ، روسی حکومت کی جانب سےسپٹنک فائیوویکسین کااستعمال جاری ہے ، روس میں سپٹنک فائیوکوروناویکسین روسی فوجیوں کولگائی جارہی ہے۔

روس کی سپٹنک فائیوویکسین کواگست2020میں رجسٹرکیاگیاتھا اور روس میں سپٹنک فائیوکے محدوداستعمال کاآغازگزشتہ نومبرمیں ہواتھا۔

Comments





Source link

Leave a Replay

Sign up for our Newsletter

%d bloggers like this: