لندن: کرونا کی نئی قسم نے برطانیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، برطانوی وزیراعظم نےملک میں نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابقبرطانوی وزیراعظم نے بورس جانسن ملک میں کورونا وائرس کی نئی قسم میں شدت آنے کے باعث نیشنل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے، بورس جانسن نے پرائمری اورسیکنڈری اسکول فوری بند کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کوآن لائن تعلیم مہیاکی جائے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ عوام بلاضرورت گھروں سےنہ نکلیں، یقین ہے ہم وائرس کیخلاف جدوجہدکےآخری مرحلےمیں ہیں۔
دوسری جانب کرونا وائرس کی نئی قسم نیویار ک بھی پہنچ گئی ہے جبکہ امریکا میں کرونا متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 13لاکھ تک جاپہنچی ہے، اس کے علاوہ کرونا کی نئی قسم کے باعث بھارت میں ایک دن میں16ہزار سے زائدکیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔